نئی دہلی: ملک میں کمرشیل گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں بھاری کمی کا آئیل کمپنیوں نے اعلان کیا ہے۔ 19 کیلو کے ایل پی جی سلنڈرپر91 روپئے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ کم کی گئی قیمتوں پرفوری عمل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں کمرشیل سلنڈرکی قیمت 2099 روپئے 5 پیسے ہوجائے گی۔ آئیل کمپنیوں کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے کسی بھی طرح کی راحت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہہ سے ان میں تشویش پائی جاتی ہے۔ کمرشیل سلنڈرکی قیمتوں میں اضافہ کی وجہہ سے کئی ہوٹلس اورٹھیلہ بنڈیوں پرفروخت کی جانے والی کھانے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا۔حالیہ عرصہ میں تیل کمپنیوں کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ ایل پی جی سیلنڈرس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا جس سے عوام پر بھاری بوجھ عائد ہوا ہے۔