نئی دہلی۔ یکم ؍ جون (ایجنسیز) آئیل کمپنیوں نے 19 کلوگرام کے کمرشیل LPG سلنڈر کی قیمت 24 روپے کم کر دی ہے۔ دہلی میں اب اِس طرح کے سلنڈر کی نئی قیمت ایک ہزار 723 روپے پچاس پیسے ہوگی۔ گھریلو LPGسلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اِس سے پہلے اِس سال اپریل کے مہینے میں گھریلو LPG سلنڈر کی قیمت 41 روپے کم کی گئی تھی۔ اِس سے پہلے اِس سال اپریل کے مہینے میں گھریلو LPG سلنڈر کی قیمت 41 روپے کم کی گئی تھی۔اس سے گھریلو صارفین کو راحت ملی تھی اور اب کمرشیل صارفین کو فائدہ ہوگا۔