حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) آئیل کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کے صارفین کو پھر ایک مرتبہ جھٹکا دیا ہے۔ ملک میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 19 کیلو سلنڈر کی قیمت میں 100.50 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس پر آج سے عمل آوری ہوگی۔ تازہ اضافہ کے بعد فی الحال 19 کیلو کمرشیل سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 2101 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم 14.2 کیلو ۔ 5 اور 10 کیلو کمرشیل گیس سلنڈرس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو استعمال کے لئے (ڈومیسٹک) پکوان گیس کی قیمتوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو 19 کیلو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 266 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اس سے قبل یکم ستمبر کو بھی 75 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تین ماہ کے دوران کمرشیل گیس سلنڈر پر 441 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ن