حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے کمرم بھیم آصف آباد ضلع میں ایک آر ٹی سی بس کھائی میں گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کیرامیری منڈل کے پارنڈولی کے قریب پیش آیا۔ اس حادثہ میں 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ آر ٹی سی بس عادل آباد کی طرف جارہی تھی کہ پرفڈولی گھاٹ پر پہونچنے کے بعد بس کنٹرول کھو بیٹھی اور کھائی میں گرگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہونچ گئی اور زخمیوں کو رمس دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ (ش)
