کمرم بھیم کی برسی تقریب ، وزیر ، کلکٹر کی شرکت

   

کیرامیری ۔7 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرامیری منڈل کے موضع جوڑیگھاٹ میں آج کمرم بھیم کی برسی بڑے ہی عقیدت کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پرضلع کے بی آصف آباد و دیگر پڑوسی اضلاع کے سیاسی وسرکاری قائدین نے اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوے جوڑے گھاٹ میں موجود کمرم بھیم کے مجسمہ کو پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کی اس برسی میں قبائلیوں و دیگر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اس پروگرام میں متحدہ ضلع عادل آباد کے انچارج وزیر جو پلی کرشنا راو نے بھی خراج عقیدت پیش کی لیکن انتخابی ضوابط کی پابندی کی بناء عوام سے مخاطب نہیں ہوئے۔ اس پروگرام کی نگرانی پروجیکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے خوشبو گپتا، ضلع کلکٹر آصف آباد وینکٹیش دھوترے کررہے تھے اور تحفظی انتظامات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آصف آباد کانتی لال پاٹل اے ایس پی آصف آباد چترنجن کی نگرانی میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو تقرر کیاگیا تھا اور اس پروگرام میں رکن پارلیمان متحدہ ضلع عادل آباد گیڈم نگیش رکن اسمبلی آصف آباد کووا لکشمی۔رکن اسمبلی خانہ پور ویڈما بھوجو، رکن اسمبلی سرپور پی ہریش بابو اور دیگر نے شرکت کی ۔