کمزور طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے نوجوانوں سے خواہش

   

سنگاریڈی میں مجاہد آزادی وڈے اوبنا کی یوم پیدائش تقریب سے ضلع کلکٹر کا خطاب
سنگاریڈی۔ 11؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع پسماندہ طبقات کی بہبود محکمہ کے زیراہتمام انگریزوں کی ظالم حکمرانی کے خلاف لڑنے والے عظیم مجاہد آزادی وڈے اوبنا کے یوم پیدائش کی تقریبات ہفتہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقد کی گئیں۔ وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگاریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر اس پروگرام میں شرکت کی اور تصویر پر پھول پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر کرانتی نے کہا کہ وڈے اوبنا ایک آزادی پسند تھے جنہوں نے سب کو آزادی، مساوات اور وقار فراہم کرنے کے عزائم کے ساتھ جدوجہد کی انہوں نے یاد دلایا کہ جدوجہد آزادی میں وڈے اوبنا کا کردار بہت موثر تھا انہوں نے کہا کہ اوبنا جنہوں نے ظالم برطانوی راج کے خلاف اپنے عوام کے حقوق کے لیے خود اعتمادی کے ساتھ جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کمزور طبقات کے حقوق کے لیے ان کی کوششوں سے آگاہ کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ طلباء وڈے اوبنا جیسے قربانیوں کو جانیں اور اپنے آپ کو قوم کی خدمت کے لئے وقف کردیںاس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر، اسسٹنٹ بی سی ویلفیر آفیسر کے۔ بھاگیہ لکشمی، ضلع وڈیرہ سنگم کے صدر وریکوپلا لنگایا، سنگم قائدین پلاپو انجایا، وی این ایل چکرورتی، سرینواس، جیرام، انجانیئس، سنگھا کے مختلف قائدین، عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔