کمزور مدافعت والے افراد کو ویکسین کا بوسٹر لگانے کا مشورہ

   

برسلز: یورپی میڈیسن ایجنسی
EMA
نے کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو بائیو این ٹیک فائزر یا موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے بوسٹر انجیکشن لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس یورپی ادارے کا یہ بیان اس کی ویکسینیشن امور کی نگران کمیٹی کی طرف سے ایک مطالعاتی جائزے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بوسٹر ویکسین لگوانے کے لیے متعلقہ افراد کو کورونا کے خلاف دوسری ویکسینیشن کے بعد 28 روز تک انتظار کرنا ہوگا۔
معمول کے جسمانی مدافعتی نظام کے حامل شہریوں کے لیے بائیو این ٹیک فائزر کی دوسری ویکسینیشن کے چھ ماہ بعد بوسٹر ویکسین کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔