حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر میں بدفعلی کے دو شرمناک واقعات پیش آئے کم عمر لڑکوں کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ میلاردیوپلی پولیس حدود میں ایک 9 سالہ لڑکے ساتھ بدفعلی کرنے والے 22 سالہ بدمعاش سردار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ لڑکا کل شام اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا اور نماز جانے کی تیاری میں تھا کہ سردار نے چاقو دیکھاکر کم عمر بچے کو دھمکایا اور قریبی سنسان علاقہ لیجاکر لڑکے سے بدفعلی کی بچہ روتے ہوئے اپنے مکان پہونچا اور والدین کو اس کی شکایت کردی ۔ دوسرے واقعہ میں جو ملک پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے دلیپ 22 سالہ کو گرفتار کرلیا ۔ دلیپ گڈی انارم علاقہ کا ساکن ہے ۔ اس نے ایک گیارہ لڑکے کے ساتھ غیر انسانی حرکت کرتے ہوئے بچہ کو زخمی کردیا ۔ بچہ کے عضو سے بہتے خون کو دیکھ کر والدین نے اس کی وجہ دریافت کی اور بچہ کے بیان پر پولیس میں شکایت کی گئی ۔ متاثرہ بچے کے والدین 2 ماہ قبل ہی ریاست آندھراپردیش سے روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آئے تھے ۔ ع