کمسن بچہ گرم پانی میں گرکر فوت

   

حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) میاں پور پولیس حدود میں ایک دلسوز واقعہ میں ایک کمسن بچہ گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق 2 سالہ محمد زوہان کھیل کے دوران گرم پانی کی زد میں آگیا تھا۔ زوہان نیو حفیظ پیٹ کے ساکن محمد موسی کا بیٹا تھا۔ 21 فروری کو زوہان مکان میں کھیل رہا تھا اور ایک برتن میں گرم پانی تھا، بچہ کھیل کے دوران برتن کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ع
فاسٹ فوڈ سنٹر میں شراب فروخت کرنے والا گرفتار
شمس آباد 27 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد موضع نرکھوڈہ میں شمس آباد (شاہ پور) پولیس نے فاسٹ فوڈ سنٹر پر دھاوا کرکے فاسٹ فوڈ مالک کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب پی سرینواس شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں فاسٹ فوڈ سنٹر چلا رہا تھا اور ساتھ ہی گراہکوں کو شراب بھی فروخت کررہا تھا، ایک اطلاع پر پولیس نے دھاوا کرکے 11 ہزار روپے مالیتی شراب کو ضبط کرکے سرینواس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔