کمسن بچی کی عصمت ریزی کے بعد قتل ریاست آندھرا پردیش میں افسوسناک واقعہ

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔ ایک 8 سالہ بچی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کیا گیا اور نعش کو نہر میں پھینک دیا گیا ۔ اس خوفناک حقیقت کا پولیس کو اس وقت انکشاف ہوا جب پولیس تیسری جماعت کی طالبہ لڑکی کو تلاش کررہی تھی ۔ لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے والد نے مقامی پولیس اسٹیشن میں کروائی تھی ۔ نندیال کے قریب ایک موضع میں واقعہ پیش آیا ۔ تحقیقات میں مصروف پولیس نے ان تین بدقماش لڑکوں کو حراست میں لے لیا جن کی شناخت پولیس کے کتے کے سبب کی گئی ۔ پولیس نے بار بار کتے کے اشارے پر شبہ ظاہر کیا اور ان لڑکوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ۔ افسوس کے کمسن بچی اور تین نابالغ لڑکے ایک اسکول کے طالبہ بتائے گئے ہیں گذشتہ روز لڑکی مچاری گاوں میں مکان کے قریب پارک میں کھیل رہی تھی ۔ جو اچانک لاپتہ ہوگئی تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ان بدقماشوں نے جن کی عمریں 12 تا 13 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں کھیل کے بہانے بچی کا اغوا کیا اور اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ۔ اجتماعی عصمت ریزی کے بعد بچی کا قتل کردیا گیا اور نعش کو نہر میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس بچی کی نعش کو تلاش کررہی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سوشیل میڈیا میں عوام شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں اور اکثر شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال اور عریاں فلموں کے سبب ایسے حیوانیت کو فروغ دینے اور انسانیت کو شرمسار کرنے کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔۔ ع