کمسن بچی کی گرم پانی کی زد میں آنے سے موت

   

حیدرآباد۔/9 فروری، ( سیاست نیوز) بالا پور پولیس حدود میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں کمسن بچی گرم پانی کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ 3 سالہ اقراء بیگم جو طیبہ کالونی کے ساکن عبدالرشید کی بیٹی تھی یہ لڑکی مکان میں کھیل کے دوران گرم پانی کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی تھی۔ 6 فروری کو یہ حادثہ پیش آیا۔ع