کمسن بچی کے ساتھ منھ کالا کرنے والا شخص گرفتار

   

شری گنگا نگر6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے شری گنگا نگر شہر میں پولیس نے دس سالہ معصوم بچی کے ساتھ منھ کالا کرنے کے الزام میں ایک ساٹھ سالہ شخص کو گرفتار کیا ۔پولیس کے مطابق اس معاملے کے ملزم پوتر ساہنی کے خلاف گزشتہ 23 نومبر کو رپورٹ درج کی گئی تھی۔ معاملہ درج ہوتے ہی ساہنی فرار ہو گیا۔ بہار کے رہنے والے ملزم کو پولیس نے ضلع کے سورت گڑھ قصبے سے گرفتار کر لیا جہاں وہ شوباڑي علاقے میں رہ رہا تھا۔مقامی ہنومان گڑھ مارگ پر ایک کالونی میں رہنے والے میاں بیوی نے تھانے میں پوتری ساہنی کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولس کے مطابق ا س جوڑے کی دس سالہ بیٹی کے ساتھ ملزم نے 13،14 نومبر کی رات منہ کالا کیا۔ معصوم بچی کی والدہ بیمار ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھیں۔