کمسن بیٹے کا قاتل باپ گرفتار

   

بنڈلہ پولیس کی کارروائی، قتل کا مقدمہ درج

حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) کمسن بیٹے کے بہیمانہ قتل میں ملوث ظالم باپ کو بنڈلہ گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن آر دیویندر نے بتایا کہ 13 ستمبر کی صبح 3 سالہ محمد انس کی گمشدگی کی شکایت اس کے باپ 37 سالہ محمد اکبر جو پیشہ سے ترکاری فروش ہے، ساکن جہانگیرآباد، بنڈلہ گوڑہ نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔ پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا لیکن باپ کی مشکوک حرکتوں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے محمد اکبر کی کڑی تفتیش کی جس پر اس نے اعتراف کیا کہ گھریلو جھگڑے اور غصہ کی حالت میں اس نے اپنے بیٹے محمد انس کا تکیہ منہ میں رکھ کر اس کا بیدردی سے قتل کردیا اور اس کی نعش کو ایک تھیلے میں رکھ کر نیا پل سے موسیٰ ندی میں پھینک دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں شواہد حاصل کئے اور سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی اور اغوا کے مقدمہ میں ترمیم کرتے ہوئے اکبر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ۔ ڈی آر ایف اور حیڈرا کی ٹیموں کی جانب سے موسیٰ ندی میں کمسن بچے کی نعش تلاش کی جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ قاتل باپ نے ماضی میں نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاتون سے دست درازی کرنے کے بعد اُس کا قتل کردیا تھا۔ ب