کمسن طالبہ کی عصمت ریزی پولیس مصروف تحقیقات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ مادھا پور میں دوسری جماعت کی طالبہ کی عصمت ریزی کی واردات پیش آئی۔ بتایا جاتاہے کہ لڑکی کے والدین نے لڑکی کے کپڑوں پر لگے خون کے نشانات کو دیکھ کر مسئلہ کو پولیس سے رجوع کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دوسری جماعت کی 9 سالہ طالبہ کی عصمت ریزی اس کے رشتہ نے کی۔ خاطی شخص لڑکی کا قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے۔ جس کی عمر 25 سال ہے۔ لڑکی کے والدین کی مکان میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاکر بدقماش شخص مکان میں داخل ہوا اور اس نے لڑکی عصمت ریزی کی۔ پولیس مادھا پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔