حیدرآباد۔/29 فبروری، ( سیاست نیوز)چندرائن گٹہ پولیس نے کمسن طالبہ کی عصمت ریزی میں ملوث ایک 19 سالہ لڑکے ونئے کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر رودرا بھاسکر نے بتایا کہ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ونئے کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ونئے کمار آئی ٹی آئی کا طالب علم ہے اور کمہار واڑی میں رہتا ہے۔ شکایت گذار خاتون بھی اسی کالونی کی ساکن بتائی گئی ہے۔ کمار نے شکایت گذار خاتون کی لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی۔ لڑکی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے جو ذہنی طور پر معذور ہے اور پانچویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ونئے کمار کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔