حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک کمسن طالب علم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 11 سالہ عبدالرحمن جو فلک نما علاقہ کے ساکن سید سعادت کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا کل ریلوے ٹریک کے قریب پتنگ بازی میں مصروف تھا اور پتنگ بازی میں مشغولیت کے سبب وہ ٹرین کی آمد سے غافل رہا جس کے سبب مشتبہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔