کمسن لڑکا پانی کے گڑھے میں غرقاب

   

حیدرآباد۔ بہن کے گھر تقریب کے بعد سیر و تفریح کرنا ایک خاتون کیلئے زندگی بھر کے غم کا سبب بن گیا ۔ بچوں کو سیر کروانا اس ماں کی چاہت تھی اس سے زندگی بھر کی خوشیاں چھین لی جو اپنے لخت جگر سے محروم ہوگئی۔ انتہائی دلسوز واقعہ ضلع وقارآباد کے پدامول منڈل میں پیش آیا جہاں گیارہ سالہ ریحان جانی پانی کے گڑھے میں حادثاتی طور پر غرقاب ہوگیا اور یہ دردناک منظر سعیدہ بیگم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی اور مدد کیلئے چیخ پکار کررہی تھی۔ اس سے قبل کے چیک ڈیم کے قریب کوئی مدد کو پہنچتا شیخ ریحان فوت ہوگیا تھا۔ تقریب والے اس گھر میں حادثہ سے ماتم چھاگیا۔ ممباپور پدامول منڈل وقارآباد کے ساکن ہارون حسین کی بیوی سعیدہ بیگم اپنی بہن کے مکان تقریب میں شرکت کیلئے قدیم تانڈور پہنچی تھی۔ ہارون حسین سعودی عرب میں بحیثیت ڈرائیور خدمات انجام دیتے ہیں ان کے دو لڑکے 11 سالہ ریحان اور صفیان ہیں ۔ سعیدہ بیگم تقریب میں شرکت کے بعد قریب میں موجود چیک ڈیم دیکھنے کی غرض سے بچوں کو لے گئیں۔ اس دوران نظروں کے سامن ریحان گڑھے میں غرقاب ہوگیا۔