گلبرگہ : شاہ بازار ، جی ڈی اے لے آئوٹ گلبرگہ کے میں بندی لکشما مندر کے قریب 3نومبر کو ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب کھودے گئے پانی کے گڑھے میں ڈوب جانے کے سبب ایک 10سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ۔پولیس بیان کے بموجب اس لڑکے کی شناخت آکاش ساکن نہرو گنج ، گلبرگہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ایک عمارت کی تعمیر کے لئے میونسپل کارپوریشن گلبرگہ کی جانب سے ایک 20فیٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا ۔مذکورہ بالا لڑکے نے اس گڑھے کے پانی میں تیرنے کی کوشش کی لیکن تیرنے واقفیت نہ ہونے کے سبب وہ اس میں ڈوب گیا۔ بعد ازاں مقامی افراد نے اس کی لاش اس گڑھے سے باہر نکال لی ۔
