بدلاپور (مہاراشٹرا): ایک اسکول کے خاکروب پر 2 کمسن لڑکیوں سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد احاطہ اسکول میں غیرمعمولی احتجاج برپا ہوگیا۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے علاقہ بدلاپور کا ہے۔ منگل کو وسیع احاطہ اسکول احتجاجیوں سے بھرگیا۔ ملزم اکشے شنڈے تھرڈ پارٹی کمپنی کے ذریعہ اسکول میں کنٹراکٹ پر کلینر کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے۔ لڑکیوں کے والدین کی باضابطہ شکایت کے بعد اِسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ابتداء میں ایف آئی آر کے اندراج میں ٹال مٹول سے کام لیا لیکن زبردست احتجاج کے نتیجہ میں مقدمہ درج کرنا پڑا۔