کمسن لڑکیوں کا اغواء عصمت ریزی اور قتل مقدمہ کی تحقیقات مکمل

   

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے سنسنی خیز قتل اور عصمت ریزی کے واقعات میں تحقیقات کو مکمل کرلیا ۔ حاجی پور بوملا امارم پولیس حدود میں تین کمسن لڑکیوں کا اغواء کرنے کے بعد ان لڑکیوں کی عصمت ریزی اور قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس رچہ کنڈہ نے اس سلسلہ میں خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے قاتل ایم سرینواس ریڈی کو گرفتار کرلیا تھا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے تحقیقات کو مکمل کرلیا اور نلگنڈہ کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کیس کی سنوائی کو فاسٹ ٹریک پر چلانے کی تیاری جاری ہے ۔ ملزم ورنگل کی جیل میں قید ہے ۔