حیدرآباد۔ /10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن بچی مشتبہ حالت میں بلندی سے گرکر فوت ہوگئی۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 8 سالہ کیرتی جو دیویندر نگر فیس ٹو علاقہ کے ساکن کے مدھو کی بیٹی تھی 9 اگسٹ کو دوپہر کے وقت عمارت کی پہلی منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کیرتی اس کی 5 سالہ بہن روہتا اور والدہ کے ساتھ رہتی تھی اس کی والدہ کام میں مصروف تھی اور دو بہنیں کھیل میں مصروف تھیں۔ اسی دوران مشتبہ طور پر کیرتی پہلی منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکی۔ میڑپلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔