کمسن لڑکی سے دست درازی و اغواء کی کوشش ‘ نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر سلطان شاہی میں آج اس وقت سنسنی پیدا ہوگئی جب ایک بدمعاش نے کمسن لڑکی سے دست درازی کرکے مبینہ طور پر اغواء کی کوشش کی تاہم چوکس عوام نے فوری بدمعاش کی کوشش کو ناکام بنادیا اور اس کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہوگیا ۔ عوام نے اس بدمعاش کا جو موٹر سائیکل پر سوار تھا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی ۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ کرلیا گیا اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ صبح اسکولس جانے والی لڑکیوں کی سلامتی پر یہ واقعہ سوالیہ نشان بن گیا ۔ اس واقعہ کا سخت نوٹ لے کر ساؤتھ زون پولیس نے فوری حرکت میں آکر اس بدمعاش کی نشاندہی کرلی اور اس کو گرفتار کرلیا ۔ عوام نے موٹر سائیکل سوار اس بدمعاش کو پکڑنے کیلئے کافی مشقت کی اور دوڑ لگائی تھی ۔ پولیس نے بالا آخر اس کو گرفتار کرلیا ۔ اڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ زون شیخ جہانگیر نے بتایا کہ 17 سالہ شیخ آصف کو گرفتار کرلیا گیا جو نشیمن نگر تالاب کٹہ کا ساکن بتایا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی سے دست درازی کی گئی ۔ پولیس اس میں کارروائی کر رہی ہے ۔ ع