کمسن لڑکی واقعہ ،خاطیوں کی گرفتاری انصاف کی سمت پہلا قدم ہوگا

   

ایکس گریشیاء کا مطالبہ ، آئی ایچ آر سی اور مرکزی اہل بیت اطہار کمیٹی کی کلکٹر سے نمائندگی
سنگاریڈی 19 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی من پلی منڈل کے موضع انتارام میں اشرار کے حملہ میں فوت ہونے والی 15 سالہ لڑکی عالیہ بیگم کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوے محمد اسد خان قادری نائب صدر، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن(IHRC ) تلنگانہ اسٹیٹ چیاپٹر نے محمد معراج خان ہاشمی شطاری قادری کنوینر، مرکزی اہل بیت اطہار کمیٹی سنگاریڈی کے ہمراہ کلکٹریٹ سنگاریڈی میں وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگاریڈی سے ملاقات کی اور تحریری یاداشت پیش کی۔ انھوں نے ضلع کے منی پلی منڈل کے موضع انتارام میں عالیہ بیگم کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انصاف میں تاخیر نھیں ہونی چاہئے۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث تمام افراد کے خلاف اقدام قتل کے دفعات کے تحت کیس درج کہا جاے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانے ضلع انتظامیہ اور پولیس سخت کاروائی کرے۔ انھوں نے ضلع کلکٹر پر زور دیا کہ وہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ اس واقعہ میں ایک دو افراد نھیں بلکہ حملہ میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری انصاف کی سمت پہلا قدم سمجھا جائے گا متاثرہ خاندان کو ایکس گریشیاء کی منظوری کے علاوہ مکان بھی منظور کیا جاے۔ ان قائدین نے کہا کہ کلکٹر ضلع نے ان کی نمائندگی کی بغور سماعت کی اور اس واقعہ کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے رجوع کرتے ہوے حملہ میں ملوث تمام ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔