حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکی کا اغواء اور اس کے ساتھ دست درازی کرنے والے ایک درندہ صفت 57 سالہ انسان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ سنگاریڈی کی ایک عدالت نے 57 سالہ پی سرینواس ساکن امیرپور ماروتی نگر کو آج عمر قید کی سزا اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ آر سی پورم پولیس کی جانب سے آج اس سلسلہ میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ۔ 31 ڈسمبر سال 2017 کے دن بی ایچ ای ایل علاقہ میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا اور پولیس نے اس وقت مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا تھا اور آج اس کا فیصلہ عدالت نے سنایا ہے ۔