حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے کمسن لڑکی کا اغواء اور اس کی مبینہ عصمت ریزی کے معاملہ میں ایک 20 سالہ نوجوان جنید عرف ایان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے آٹو ڈرائیور جنید نے اس علاقہ کی ایک کمسن لڑکی کا اغواء کیا تھا اور اس کی مبینہ عصمت ریزی کی ۔ شکایت کے بعد پولیس نے ایم ایم پہاڑی علاقہ کے ساکن اس آٹو ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور اس کی طبی جانچ کیلئے ہاسپٹمل منتقل کیا ۔ پولیس پہاڑی شریف مصروف تحقیقات ہے ۔