کمسن لڑکی کا اغوا اور عصمت ریزی کرنے والا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز) کمسن لڑکی کا اغوا اور اس کی عصمت ریزی کرنے والے شخص کو پولیس پہاڑی شریف نے گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ بالرام جو جل پلی علاقہ کا ساکن تھا اس نے ایک 17 سالہ لڑکی جو اسی علاقہ میں رہتی تھی اس لڑکی کا اغوا کرنے کے بعد اس کی عصمت ریزی کی تھی ۔ پولیس پہاڑی شریف نے بالرام کو گرفتار کرلیا۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت
حیدرـآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 49 سالہ شبیر میاں فوت ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبیرمیاںخانگی ملازم جو آغا پورہ علاقہ میں رہتے تھے کل رات یہ شخص حبیب نگر علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس حبیب نگر مصروف تحقیقات ہے۔