حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک آٹو رکشا ڈرائیور نے کمسن بچی سے دست درازی کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آٹو ڈرائیور اصغر نے کمسن بچی کو کچھ جھانسہ دے کر اسے اپنے مکان میں بلایا اور بعد ازاں اسے نازیبا حرکت کی جس پر لڑکی نے چیخ و پکار کرکے وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔ لڑکی کی آواز سن کر مقامی افراد جمع ہوگئے اور آٹو ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی کی گئی ۔ بعد ازاں اسے فلک نما پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔