کمسن لڑکی کی عصمت ریزی ،سیکورٹی گارڈ کو 20 سال کی سزا

   

حیدرآباد: نامپلی کریمنل کورٹ کے خصوصی پوکسو جج نے 6 سالہ کمسن بچی کی عصمت ریزی میں ملوث خانگی اسکول کے سیکوریٹی گارڈ کو 20 سال کی سزا سنائی ۔ تفصیلات کے مطابق 2017 ء میں عابڈس پولیس نے 30 سالہ سیکوریٹی گارڈ کمل بھان متوطن اترپردیش کو کمسن بچی کی عصمت ریزی کے کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ اس وقت کے انسپکٹر عابڈس پولیس اسٹیشن اے گنگا رام نے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف میٹرو پولیٹن سیشن جج و پوکسو کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد فراہم کئے جانے پر سیشن جج شریمتی پریم لتا نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے 20 سال کی قید بامشقت سزا اور 2000 روپئے جرمانہ عائد کیا۔