حیدرآباد ۔ کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ایک ملزم کو عدالت نے 10 سال کی سزا اور 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔ ایل بی نگر کی عدالت نے مانیلا دیوپلی پولیس کے سال 2018 کے ایک مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم 27 سالہ ارون کمار ٹنٹی کو سزا سنائی ہے۔ بہار کا متوطن ارون کمار ٹنٹی برنداون کالونی میں رہتا تھا جو روزگار کے سلسلہ میں شہر آیا تھا۔ ایک کمپنی میں مزدوری کرتا تھا۔ برنداون کالونی میں جہاں وہ رہتا تھا اس کے پڑوس میں ایک 14 سالہ لڑکی رہتی تھی جس سے وہ اکثر بات چیت کرتا تھا۔ ایک دن لڑکی کو جھاڑیوں میں لیجاکر اس نے اس کی عصمت ریزی کی اور لڑکی کو دھمکایا اور چھڑی سے مارپیٹ کی اس کے چند روز بعد دوبارہ اس نے لڑکی کو اسی مقام پر لیجاکر اس کی عصمت ریزی کی اس کیس میں مانیلا دیوپلی پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ کو داخل کیا اور عدالت نے فیصلہ سنایا۔
