حیدرآباد: کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک ملزم کو پوکسو کی خصوصی عدالت نے 20 سال کی سزا سنائی ۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ جے ڈی پربھاکر ساکن لالہ پیٹ نے اسی علاقہ کی رہنے والی کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی جس کے نتیجہ میں لالہ گوڑہ پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا ۔ ملزم کے خلاف پوکسو کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کی گئی تھی اور استغاثہ کی جانب سے اس کیس کو ثابت کرنے پر پوکسو کورٹ کی جج شریمتی پریم لتا نے ملزم کو 20 سال کی قید بامشقت سزا سنائی اور 2000 روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اس کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر شریمتی شلیجا نے کی۔