حیدرآباد : /19 اپریل (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کی خصوصی پوکسو عدالت نے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک ملزم کو 20 سال کی سزاء سنائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ ٹی چن کرن سنگھ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اور لنگر حوض باپو نگر کا ساکن ہے ۔ اس ملزم نے کم عمر لڑکی کا اغواء کرنے کے بعد اس کی عصمت ریزی کی اور شادی کرنے کے بہانے اس کا جنسی استحصال بھی کیا ۔ لنگر حوض پولیس نے اس سلسلہ میں عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی ۔ پوکسو کی خصوصی عدالت نے آٹو ڈرائیور کو قصوروار پائے جانے پر اسے 20 سال کی سزاء اور 2500 کا جرمانہ عائد کیا ۔ اس کیس میں 21 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے ۔ ب