حیدرآباد۔/31جولائی، (سیاست نیوز) حیدرآباد کے نارسنگی علاقہ میں چار سال کی لڑکی کی عصمت ریزی مقدمہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ 2017 میں نارسنگی میں سنٹرنگ کا کام کرنے والے دنیش کمار نے چار سالہ لڑکی کے ساتھ سنگین جرم کیا تھا۔ اس واقعہ پر عوام نے کافی غم و غصہ کا اظہار کیا تھا۔ رنگاریڈی کی مقامی عدالت نے 2021 میں ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی۔ مقامی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے آج درخواست کو مسترد کرتے ہوئے مقامی عدالت کے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں عوام نے غیرمعمولی ناراضگی اور احتجاج منظم کیا تھا۔رنگاریڈی ضلع کے نارسنگی پولیس حدود میں 2017 میں یہ واقعہ پیش آیا تھا اور 2021 میں رنگاریڈی کورٹ نے ملزم دنیش کمار کو خاطی قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزاء سنائی۔ ہائی کورٹ نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے مقامی عدالت کے فیصلہ کو درست قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اسے قتل کردیا تھا۔1