حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) ایل بی نگر علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں دیڑھ سالہ کمسن لڑکی پانی کی بکٹ میں ڈوب کر مرگئی ۔ تفصیلات کے مطابق آدتیہ ورشنی جو ایل بی نگر ڈبل بیڈروم فلیٹ کی ساکن تھی اور چوتھی منزل میں اس کے ماں باپ کا فلیٹ ہے ۔ آج صبح کھیلنے کے دوران وہ پانی کی ایک بڑی بکٹ میں اتفاقی طور پر ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں اس کی برسرموقع موت واقع ہوگئی ۔ حالانکہ اس کے ماں باپ نے مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔