کمسن لڑکی کے اغواء معاملہ میں ملزم کو 10 سال کی سزا

   

کریم نگر: کریم نگر مجسٹریٹ عدالت نے بدھ کے روز کریم نگر کے سبھاش نگر کے رہنے والا چاتالہ راجکمار (21) کو 10 سال کی سخت قید اور 6,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج ڈی مادھوی کرشنا نے یہ فیصلہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی چاتالہ راج کمار نے 2018 ء میں ایک منصوبے کے تحت کریم نگر ٹو ٹاؤن کے ایک علاقے سے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ زیادتی اور زبردستی کی۔ یہ مقدمہ اسی سال 26 فروری کو پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے مکمل چھان بین کی اور جلد ہی عدالت میں مقدمہ درج کیا۔ پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے مختلف درجات کے پراسیکیوشن افسران اور پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اس مقدمے کے ملزم پر 10 سال کی سخت قید اور 6,000 روپے جرمانے عائد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور انعامات کا اعلان کیا۔