کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی پر مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : معین آباد پولیس نے 7 سالہ لڑکی کے ساتھ 14 سالہ لڑکے کی دست درازی پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی والدہ 28 سالہ پرینکا نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ مرتضیٰ گوڑہ علاقہ کے ساکن اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکول سے واپسی کے بعد اس کی 7 سالہ لڑکی مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھی کہ اچانک غائب ہوگئی ۔ پریشان حال خاتون نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ، جس نے دیکھا کہ ایک 14 سالہ لڑکا جو برہنہ تھا اس نے لڑکی کے کپڑے بھی اتار دئیے اور اس واقعہ کی اطلاع کسی کو دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا ۔ خاتون فورا مقام پر پہونچی اور لڑکی کو لے کر پولیس اسٹیشن کا رخ کیا ۔ پولیس معین آباد مصروف تحقیقات ہے ۔۔

سیلس مین کی خودکشی
حیدرآباد /.11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک سیلز مین نے خودکشی کرلی ۔ پولیس بنجارہ ہلز ذرائع کے مطابق 20 سالہ معراج حسین جو پیشہ سے سیلز مین تھا ۔ شوکت نگر علاقہ کے سا کن فردوسی کا بیٹا تھا ۔ جس نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق معراج کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی ۔ پولیس بنجارہ ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔