کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے ملزم کو سزاء

   

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے 2 سال کی سزاء سنائی ہے ۔ شاہ میرپیٹ پولیس نے سال 2016 ء کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ داخل کی اور عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ۔ متاثرہ لڑکی 9 ویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت نے 23 سالہ شیخ عبدالوہاب ساکن شاہ میرپیٹ کو سزاء کے ساتھ ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ شیخ ہر دن اس لڑکی کا پیچھا کرتا تھا اور محبت کرنے کے لئے لڑکی پر دباؤ ڈالتا تھا ۔ ایک دن اسی لئے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تھی ۔ لڑکی مشکل سے اس کے چنگل سے نکل کر فرار ہوئی تھی اور اس کے بعد پولیس میں شکایت کی گئی تھی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آج چارج شیٹ کو داخل کیا ۔