حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) کمشنر لڑکی کی عصمت ریزی معاملہ میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزمین کو 10 سال کی سزا اور 5 ہزار فی کس جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ایل بی نگر کی ایک مقامی عدالت نے آج راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سنایا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حسن الدین اور صلاح الدین ساکنان سلیمان نگر چنتل میٹ کو سزاء سنائی ہے ۔ ان دونوں نے 14 سالہ نابالغ بہن کی لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ شوہر کے انتقال کے بعد لڑکی کی والدہ لڑکی کے ساتھ مائیکے منتقل ہوگئی تھی اور زندگی کے گذر بسر کیلئے مزدوری کرتی تھی ۔ لڑکی کو مکان میں تنہا پاکر ان دونوں نے متعدد مرتبہ لڑکی کی عصمت ریزی کی اور لڑکی نے اپنے اوپر ہوئے ظلم کی داستان والدہ سے بیان کی تھی ۔ چائیلڈ لائین کی مدد سے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور آج مکمل چارج شیٹ کو عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے ان دونوں کو سزا سنائی ہے ۔