حیدرآباد۔ عابڈس پولیس نے کمسن لڑکے کے اغواء معاملہ کو حل کرتے ہوئے بچہ کو بچالیا اور اغوا کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پبلک گارڈن لیبر اڈہ سے اس کمسن تین سالہ لڑکے رودرامنی کا اغوا کرلیا گیا تھا۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے بتایا کہ شام بلدل سولنکی نے بچہ کا اغواء کیا تھا۔ اغواء کی شکایت کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے تقریباً 300 سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد سولنکی کو مہاراشٹر ا سے گرفتار کیا گیا ۔ چاکلیٹ کا لالچ دے کر سولنکی نے اس بچہ کا اغواء کیا۔ پبلک گارڈن سے پیدل املی بن تک اور پھر املی بن سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچا جس کے بعد اس نے مہاراشٹرا کا رُخ کیا۔ اس لڑکے کے والدین شیوا کمار اور امبیکابیدر سے روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے اور ہر روز اپنی دونوں لڑکیوں اور لڑکے کو ساتھ لیکر نامپلی لیبر اڈہ پہنچتے تھے۔ شام بلدل سولنکی کی ناپاک نظریں اس تین سالہ لڑکے پر پڑیں اور اس نے اس بچہ کا اغواء کیا۔ پولیس نے بچہ کو والدین کے حوالے کرتے ہوئے خاطی کو جیل منتقل کردیا۔