حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے تین سال کی سزاء سنائی ہے اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ادی بٹلہ پولیس نے سال 2015 ء کے ایک مقدمہ میں آج عدالت میں چارج شیٹ کو داخل کردیا اور ایل بی نگر کی ایک عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مجرم 29 سالہ ٹی پورنا چندر جو پیشہ سے مزدور اور رنگاناگوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس پر سال 2015 ستمبر کے مہینہ میں دادی نے شکایت کی تھی کہ اس کی پوترے پر جنسی حملہ کیا تھا ۔ گھر میں دادی کے ساتھ کھیل رہے اس 5 سالہ لڑکے کو اپنی باتوں میں پھانسکر اس نے اس پر جنسی حملہ کیا اور وحشیانہ انداز میں لڑکے کو ہاتھوں اور پیروں کو دانتوں سے کاٹتے ہوئے زخمی کردیا تھا ۔ پولیس ادی بٹلہ نے اس سلسلہ میں آج چارج شیٹ کو داخل کیا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ۔