کمسن لڑکے کے ٹووہیلر چلانے پر 26 ہزار روپئے جرمانہ

,

   

٭ اوڈیشہ کی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹووہیلر کے مالک پر 26 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جس نے ضلع انگول کے پلہارا ٹاؤن میں اپنے کم عمر بچہ کو موٹر سیکل چلانے کی اجازت دی۔ معمول کی چیکنگ کے دوران لڑکے کو اس وقت پکڑ لیا گیا جب بغیر ہیلمٹ کے موٹر سیکل چلارہا تھا۔ لڑکے کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔