کمسن کا اغواء و اسکولی طالبہ کو حاملہ بنانے والے مجرم کو عمر قید

   

اڑیسہ کے شخص پر جرمانہ بھی عائد ، ایل بی نگر عدالت کا فیصلہ
حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکی کا اغواء کرنے اور 7 ویں جماعت کی طالبہ کو حاملہ کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزاء سنائی ہے ۔ ایل بی نگر کی ایک مقامی عدالت نے آج یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ سال 2016 کے مقدمہ میں کوکٹ پلی پولیس نے آج عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی جس پر عدالت نے مجرم 20 سالہ ای کرشنا کو عمر قید کی سزاء اور 5 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا ۔ کرشنا جنتا نگر موسی پیٹ علاقہ کا ساکن اور آبائی مقام اڑیسہ بتایا گیا ہے ۔ پیشہ سے وال پینٹر کرشنا نے ایک 7 ویں جماعت کی لڑکی کو محبت کے جال میں پھانسا اور اس 15 سالہ لڑکی کو ایک سے زائد مرتبہ عصمت ریزی کی تھی ۔ اس نے 28 اپریل 2016 میں لڑکی کا اغواء کرنے کے بعد اس لڑکی کو 13 جون کو اس کے مکان لاکر چھوڑ دیااور فرار ہونے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ۔ اس نے لڑکی کو حاملہ کردیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا 12 مارچ 2018 میں ایک ا نٹر طالب علم کے قتل میں ملوث تھا ۔ ایل بی نگر کی عدالت نے آج یہ فیصلہ سنایا ۔