کمسن کا کھیل ، ادویات کا استعمال ، موت میں تبدیل

   

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک ڈھائی سالہ لڑکی کی موت کا دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈھائی سالہ لڑکی اڑایکا جو یاپرال علاقہ کے ساکن بابو راؤ کی بیٹی 10 جنوری کو اپنے مکان میں کھیل رہی تھی ۔ اس دوران اس نے مکان میں موجودہ دوائیوں کا استعمال کرلیا اور اس لڑکی کی صحت بگڑ گئی اور اس کے علاج کے دوران یہ لڑکی کی موت ہوگئی ۔ جواہر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔