کمسن کی شکایت… کے ٹی آر کی فوری کارروائی

   

حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) یوں تو شہر میں بلدی مسائل کی کوئی حد نہیں لیکن بسااوقات ایک کمسن کی شکایت بھی حکومت پر اثر انداز ثابت ہوتی ہے۔ سکندرآباد کے بودھ نگر سے تعلق رکھنے والے دوسری جماعت کے طالب علم کارتکیا نے اپنے ہاتھ سے کے ٹی آر کو شکایت لکھی۔ ایک ٹوئٹر نے اس تحریر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی توجہ مبذول کرائی۔ کمسن لڑکے نے گھر کے قریب فٹ پاتھ کا کام انجام نہ دینے اور کچرا و ملبہ ادھورا چھوڑ دینے کی شکایت کی ۔ کے ٹی آر نے اس ٹوئیٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زونل کمشنر سکندرآباد کو شخصی طور پر دورہ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے ساتھ تصویر روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ زونل کمشنر سرینواس ریڈی اور دیگر عہدیدار فوری کارتکیا کے مکان پہنچے اور شکایت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فٹ پاتھ کا کام فوری شروع کرنے کا تیقن دیتے ہوئے لڑکے کے ساتھ تصویر کھنچوائی جو ٹوئٹر کے ذریعہ کے ٹی آر کو روانہ کی گئی۔ ر