بچوں کو غیرضروری مواد سے دور رکھنے والدین کو سٹی پولیس کمشنر کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) سوشل میڈیا پر کمسن کے غیراخلاقی انٹرویوز پوسٹ کرنے والے بلاگرز کو پولیس کمشنر حیدرآباد نے سختی سے انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انٹرویو کے نام پر مہیب قسم کے نجی تفصیلات سوشل میڈیا پر عام کرنا انتہائی غیراخلاقی اور غیرقانونی حرکت ہے۔ کمشنر پولیس سجنار نے اپنے پیام میں کہا کہ کمسن بچوں کے انٹرویو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے بجائے ایسا مواد نشر کرے جو سوسائٹی اور معاشرہ کو مددگار ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچوں کے جذبات سے کھیلنے اور ان کا ذہنی استحصال کرنا اطفال کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور سخت قوانین کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ غیراخلاقی انٹرویو کرنے والے شخص کے خلاف پوکسو اور جونیل جسٹس ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر پولیس وی سی سجنار نے یہ انتباہ دیا ہیکہ مخرب الاخلاق مواد اپ لوڈ کرنے اور اسے نشر کرنے پر پولیس قوانین کے مطابق کارروائی کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ کمسن بچوں کے غیراخلاقی انٹرویوز سوشل میڈیا پر دیکھے جانے پر فوری ہیلپ لائن 1930 یا نیشنل سائبر کرائم پورٹل cybercrime.gov.in پر درج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین کو بھی یہ مشورہ دیا ہیکہ محض اولاد کی پرورش ماں باپ کا حق ادا کرنا نہیں ہوتا ہے بلکہ ان کے حقوق اور ان کے ذہنی تحفظ کا خیال رکھنا بھی والدین کا فرض ہے۔ انہوں نے والدین کو یہ بھی مشورہ دیا ہیکہ اپنے بچوں کو غیرضروری مواد سے دور رکھے اور اچھے ماحول میں ان کی پرورش کرے۔ تاہم کمشنر کے سخت انتباہ کے بعد یوٹیوبرس نے کمسن بچوں کے انٹرویوز کو سوشل میڈیا سے حذف کردیا۔ ب