کمشنروشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کا مثالی اقدام

   

بچہ کی ولادت کے چند یوم بعد ہی خدمات سے رجوع
حیدرآباد۔13اپریل(سیاست نیوز) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب پیدا حالات میں خدمات کی انجام دہی کے ذریعہ لوگ اپنی منفرد شناخت بنا رہے ہیں لیکن ان حالات میں ایک بچہ کی ولادت کے چند یوم بعد ہی خدمات سے رجوع ہونا ایک ماں کیلئے کسی چیالنج سے کم نہیں ۔ لیکن آندھرا پردیش میں گرئیٹر وشاکھا پٹنم میونسپل کارپوریشن کی کمشنر جی سری جنا بچہ کی ولادت کے بعد ہنگامی حالات کے پیش نظر اندرون چند یوم خدمات سے رجوع ہوگئیں اور اپنے عملہ کی نگرانی کا عمل شروع کردیا تاکہ کورونا وائرس کے حالات میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر وشاکھا پٹنم نے زچگی کے بعد خدمات سے رجوع ہوکر ایک مثال قائم کی ہے اور ان سے رابطہ پر انہوں نے بتایا کہ بلدیہ میں ان کا رول کافی کم ہے لیکن کلیدی ہونے کے سبب وہ موجودہ حالات میں انہیں حاصل مراعات سے استفادہ کے حق میں نہیں ہیں اسی لئے وہ رجوع بکار ہوچکی ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ ملک اور دنیا کو درپیش سنگین مسئلہ سے نمٹنے میں اپنا رول ادا کریں۔ آندھرا پردیش کے علاوہ ملک بھر جی سری جنا کے اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے اور کہا جار ہاہے کہ ایسے عہدیداروںکی ملک کو ضرورت ہے۔