کمشنر بلدیہ نے ای وی ایم گودام کا تفصیلی معائنہ کیا

   

حیدرآباد7 اگست (یو این آئی) حیدرآباد کے الیکشن آفیسر اورگریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشنکمشنر آر وی کرنن نے آج الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق حیدرآباد کے چوڑی بازار میں واقع مرکزی ای وی ایم گودام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے گودام کے اندر موجود اشیاء کی حفاظت، موجودہ حالات اور اسٹاک رجسٹروں کا جائزہ لیا۔ضلع الیکشن آفیسر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی اور گودام کی سیکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ مرکزی الیکشن کمیشن کے رہنما اصولوں کے مطابق گودام پر سیکیورٹی کے تمام معیارات کو سختی سے نافذ کریں۔