کمشنر بلدیہ کی گاڑی کی ٹریفک خلاف ورزیاں ‘ چالانات کی ادائیگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /27 جون (سیاست نیوز) کمشنر جی ایچ ایم سی دانا کشور کی سرکاری گاڑی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 6210 روپئے کے ٹریفک چالانات تھے ۔ چالانات کی تفصیل سوشیل میڈیا اور ٹی وی چیانلس پر عام ہونے کے بعد جی ایچ ایم سی نے چالانات کی ادائیگی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سائبرآباد اور رچہ کونڈہ میںکمشنر کی گاڑی جس کا نمبر TS09FA-4248 ہے پر 6 ٹریفک چالانات تھے جس میں گاڑی تیز رفتاری سے چلانے پر فی کس ایک ہزار روپئے کا چالان کیا گیا تھا ۔ سوشیل میڈیا پر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس کے ای چالان کی تصویر وائرل ہوگئی جس کے بعد جی ایچ ایم سی نے حرکت میں آکر چالانات ادا کردیئے۔ جی ایچ ایم سی حکام سے ربط پیدا کئے جانے پر چالانات کی ادائیگی کی توثیق کی ۔