حیدرآباد۔/23 اگسٹ،( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے شہر کی پٹرولنگ گاڑیوں کے عملے کی کارکردگی کا اچانک معائنہ کیا۔ انجنی کمار نے رات دیر گئے پولیس اسٹیشن نارائن گوڑہ سے وابستہ پٹرولنگ گاڑی میں بیٹھ کر پٹرولنگ کی اور ان گاڑیوں کی کارکردگی کا راست طور پر جائزہ لیا۔ انجنی کمار نے نارائن گوڑہ کے علاقے وٹھل واڑی ، حیدرگوڑہ اور اونتی نگر میں پٹرولنگ گاڑی میں بیٹھ کر دورہ کیا اور تمام تفصیلات حاصل کی۔ پولیس کمشنر نے اچانک معائنہ کے دوران پٹرولنگ گاڑی سے وابستہ کانسٹبلس کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا اور بعض روڈی عناصر کے مکان پہنچ کر ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔