کمشنر سی وی آنند نے تاحال پرانے شہر کا دورہ نہیں کیا!

   

حیدرآباد۔ 24 اگست (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو کے بعد فرقہ وارانہ نوعیت کا ماحول گرما گیا ہے اور پرانے شہر کو پولیس نے چھاؤنی میں تبدیل کرتے ہوئے وہاں کے راستے بند کردیئے اور تجارتی اداروں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ سینکڑوں پولیس عہدیدار گزشتہ دو دنوں سے رات دن ڈیوٹی پر تعینات ہیں لیکن عوام میں اس بات کی تشویش پائی جاتی ہے کہ حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے اب تک پرانے شہر کا دورہ کیوں نہیں کیا ہے۔ یہ روایت رہی ہے کہ اکثر جمعہ کے موقع پر یا پھر کسی بھی کشیدہ حالات میں پولیس کمشنر فوری طور پر پرانے شہر پہنچ کر وہاں کیمپ کرتے ہیں اور اپنے ماتحت عہدیداروں کی رہنمائی کرتے ہیں لیکن پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے نو تعمیر شدہ عالی شان پولیس کمانڈ کنٹرول سے موجودہ حالات پر نظر رکھنے کو ترجیح دی ہے۔ یہ کمانڈ کنٹرول سنٹر عصری ٹکنالوجی سے لیس ہے اور دونوں شہروں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اس سنٹر سے مربوط کیا گیا ہے۔ ساوتھ زون میں موجودہ ڈپٹی کمشنر پولیس پی سائی چیتنیا جن کی تعیناتی مستقل نہیں ہے اور وہ اٹیچمنٹ پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ شہر کے ایڈیشنل کمشنر ڈی ایس چوہان کو ساؤتھ زون کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بعض پولیس عہدیداروں کا یہ کہنا ہے کہ سابق میں پولیس کمشنر ان ایسے ہنگامی حالات پر راست نگرانی رکھنے کے لئے پرانی حویلی کے دفتر کو اپنا کیمپ آفس بنالیتے تھے لیکن گزشتہ دو دنوں میں موجودہ پولیس کمشنر نے پرانے شہر کا رخ نہیں کیا ہے جس سے پولیس عہدیداروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ب