کمشنر پولیس نے عدالت پہنچ کر کیس کی سماعت کا جائزہ لیا

   

حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے آج نامپلی میٹرو پولیٹین کورٹ پہونچ کر قتل کیس کی جاریہ سماعت کا جائزہ لیا ۔ کمشنر نے ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشنس جج وائی سیتیندر کے اجلاس پہونچ کر شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے ایک قتل کیس کی جاری سماعت کی تفصیلات حاصل کئے ۔ بعد ازاں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر پی شیلیجا سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی ۔ پولیس کمشنر نے راست طور پر عدالت پہونچ کر قتل کیس کی جاری سماعت کی تفصیلات حاصل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کیس کے تحقیقاتی عہدیداروں اور کورٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمین کی ہمت افزائی کی جاسکے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پولیس کمشنر حیدرآباد راست طور پر عدالت پہونچ کر کیس سماعت کا جائزہ لیا۔